فیصل آباد(اشرف سندھو سے)ختم نبوت ﷺکے سلسلے میں جامعہ نعمان بن ثابت سفیان ٹاؤن میں سالانہ محفل پاک کا انعقاد کیا گیا۔جامعہ نعمان بن ثابت کے بانی مہتم اعلی حضرت علامہ پیر محمد اشرف شاد ترابی نے معزز مہمانوں چیئرمین المصطفے فاؤنڈیشن ڈاکٹر خالد حسین۔صدر ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔میاں ابرار ضیاء۔حضرت علامہ صاحبزادہ پیر سید محمد حسن شاہ ,اور دیگر احباب محبت کا شکریہ ادا کیا اور اس موقع پر امریکہ سے تشریف لائے حضرت علامہ حافظ عبد الغنی اویسی نے خصوصی خطاب فرمایا۔انہوں نے کہا کہ ختم نبوت تمام مسلمانوں کے ایمان کی بنیاد ھے۔حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے لے کر بابا جی رحمة اللہ تک اب تک مسلمانوں نے ھر جھوٹے کذاب نبوت کے دعویدار کو کیفرکردار تک پنچایا ھے۔الحمد اللہ پاکستان میں قآدیانیت کی حقیقت اجاگر کرنے اور مسلمانوں کو ان سے بچانے کے لیے علماء کرام نے ھر دور میں قربانیاں دیں ہیں۔سات ستمبر کا دن تاریخی دن ہے جب انکو کافر قرار دے کر مسلمانوں سے الگ کیا گیا۔اس موقع پر پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور کشمیر۔فلسطین کی آزادی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی،
