فیصل آباد (رانا اظہر نواز سے)فیصل آباد سوتر منڈی کے تاجر شیخ ریاض شیخ ندیم٫شیخ شہباز۔شیخ شہزاد،شیخ وسیم،آصف گوریجہ اور سوتر منڈی کی تاجر برادری نے کہاکہ کینال روڈ فیصل آباد پر 4 چک پل و مانانوالہ کے قریب 609 مرلہ کارنر جگہ کے تنازعے نے سنگین صورتحال اختیار کر لی ہے۔ اس جگہ کے تین مالکان میں سے 25 فیصد حصہ شیخ ریاض، 25 فیصد معظم علی جبکہ 50 فیصد شیخ عاصم یاسین اور عاطف یاسین (سپننگ ملز)کے پاس ہے۔ رجسٹری اے اے کے نام پر کرائی گئی تھی، جبکہ شیخ ریاض کی جانب سے خریداری کی رقم ابراہیم گروپ کے آفس میں جمع کروائی گئی۔شیخ ریاض نے بتایا کہ 17 سال گزرنے کے باوجود سپننگ ملز کے مالکان ان کا حصہ ماننے کے باوجود منتقل کرنے سے گریزاں ہیں۔ پچھلے تین سال سے ٹال مٹول جاری ہے، نہ رابطہ کرتے ہیں اور نہ ہی ملتے ہیں۔ شیخ مختارچیئرمین ابراہیم فائبر اور شیخ نعیم چیئرمین الائیڈ بنک کا کہنا ہے کہ ذمہ داری ان کے پوتوں اور بھتیجوں پر ہے جبکہ شیخ عاصم اور شیخ عاطف کہتے ہیں کہ دادا جی شیخ مختار چیئرمین ابراہیم فائبر نے معاملات کو حل کرنا ہے اور انہیں بات کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں پنچایتوں کے ذریعے متعدد بار کوششیں کی گئیں اور عدالت میں بھی اسٹے لیا ہوا ہے، لیکن کوئی بھی مسئلہ حل کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔مزید ان کے مطابق، ان کی کل جمع پونجی اسی جگہ کے 25 فیصد حصے میں ہے، احتجاج کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہمں 60سال زائد عرصہ ہوگیا ہے کہ ہم شہر میں کاروبار کررہے ہیں اور ہماری کاروباری ساکھ انتہائی اچھی ہے ہمارے ساتھ فراڈکیا گیا ہے اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو ہم اپنی تاجر برادری کے ساتھ احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے شیخ ریاض نے آرمی چیف پاکستان وزیراعلی پنجاب، آئی جی پنجاب سمیت اعلی حکام سے اپیل کی کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔احتجاج کے دوران شیخ ریاض نے دعوی کیا کہ انہیں احتجاج کرنے اور اپنا حق مانگنے پر دھمکیاں بھی مل رہی ہیں اور انہیں اپنے حقوق کی جدوجہد کے دوران مشکلات کا سامنا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہماری فیملی کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ داری شیخ مختار ،شیخ عاصم ،شیخ نعیم عاطف ہونگے
