رپورٹرز گروپ پنجاب کے زیر اہتمام جناح ٹاؤن دفتر کا افتتاح

رپورٹرز گروپ پنجاب کے زیر اہتمام جناح ٹاؤن دفتر کا افتتاح

فیصل آباد( کرم ا لہی)رپورٹرز گروپ پنجاب کے زیر اہتمام جناح ٹاؤن دفتر کا افتتاح، سیکرٹری فیصل آباد پریس کلب میاں کاشف فرید اور رانا نوید شہزاد ایڈوکیٹ ہائی کورٹ کی بطور مہمان خصوصی شرکت،

تفصیلات کے مطابق رپورٹرز گروپ پنجاب کے زیر اہتمام جناح ٹاؤن میں نئے دفتر کا افتتاح کیا گیا جس میں مرکزی صدر رانا عدنان شاہد، سرپرست اعلی اعجاز حمید، سیکرٹری جنرل اشرف خان، فنانس سیکرٹری مرزا فیصل رضوان، نائب صدور شہباز قمر، قمر سہیل، جوائنٹ سیکرٹری یاسین ملک، انفارمیشن سیکرٹری ابرار حبیبی، پریس سیکرٹری ایم ایم حسین سمیت کاشف اسلم بدر منیر،کرم الہی اور کوارڈینیٹر جناح ٹاؤن شاہد انصاری نے شرکت کی، ٹاؤن دفتر کا مقصد صحافی برادری کے ساتھ ساتھ علاقائی مسائل کو اجاگر کرنا ہے،

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، تقریب میں سیکرٹری فیصل آباد پریس کلب میاں کاشف فرید اور رانا نوید شہزاد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر میاں کاشف فرید نے رپورٹرز گروپ پنجاب کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ RGP کا قیام خوش آئند ہے ہم رپورٹرز گروپ پنجاب کو خوش آمدید کہتے ہیں، ہمارے گروپ لیڈر شاہد علی سمیت فیصل آباد پریس کلب کی سپورٹ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے گی، رپورٹنگ ایک ذمہ دارانہ پیشہ ہے اس کو حق سچ کے لیے استعمال کریں کسی بھی منفی رپورٹنگ کا حصہ نہ بنے،

اس موقع پر رپورٹرز گروپ پنجاب کے لیگل ایڈوائزر رانا نوید شہزاد ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے کہا کہ رپورٹرز گروپ پنجاب کے ہر قانونی معاملات کو احسن طریقے سے دیکھیں گے کسی بھی عہدیداران یا ممبران کے مسائل کے لیے

صفحہ اول پر موجود ہوں گے، RGP کے عہدیداران و ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ صحافت میں اپنا الگ مقام قائم کریں گے، علاوہ ازیں رپورٹرز گروپ پنجاب کے صدر رانا عدنان شاہد کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد صحافی برادری کو درپیش مسائل میں ان کے ساتھ کھڑے ہونا اور عوامی مسائل کو حکام بالا تک پہنچانا ہے ہم کسی بھی منفی صحافت، رپورٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، صحافی برادری کے ساتھ ساتھ شہر کے مسائل کو اجاگر کرنا اولین ترجیح ہوگا، ہم ہمیشہ شاہد علی گروپ اور فیصل اباد پریس کلب کے ساتھ تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے