حضور کی آ مد سے دنیا منور روشن ہو گئی اور ظلم وجہالت کا خاتمہ ہو گیا

حضور کی آ مد سے دنیا منور روشن ہو گئی اور ظلم وجہالت کا خاتمہ ہو گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) صدر انجمن تاجران پریس مارکیٹ ،معروف تاجر لیڈر چوہدری اکرم نے کہا ہے کہ میلادالنبی کی خوشی منانا اہل ایمان کا شیوہ ہے ، حضور کی آ مد سے دنیا منور روشن ہو گئی اور ظلم وجہالت کا خاتمہ ہو گیا ماہ ربیع الاول شریف میں ذیادہ سے ذیادہ محافلِ ذکر اور درودشریف کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے انہوں نے کہا کہ ہر مسئلے کا حل قرآن و سنت کی تعلیمات میں ہے۔مصطفوی تعلیمات سے دور ہونے کی وجہ سے رویوں میں عدم برداشت بڑھ گیا ہے اور انتہائی رویے سوسائٹی کے امن کو برباد کر رہے ہیں۔علمائے کرام مدارس دینیہ کے اساتذہ اور ہر سطح پر تعلیم و تدریس اور دعوت کے شعبہ سے وابستہ افراد اخلاق محمدیہ اپنائیں ۔آج اخلاق ،کردار اور صداقت و دیانت کے بھولے ہوئے سبق کو یاد کرنا اور کروانا ہو گا ۔ انہوںنے کہاکہ امت کے ہر فرد کو مصطفوی تعلیمات کے فروغ کیلئے داعی کا کردار ادا کرنا ہو گا ۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے