ماموں کانجن(کاشف نواز)ڈی ایس پی تاندلیانوالہ مسعود نذیر نے تھانہ ماموں کانجن میں کھلی کچہری کا اہتمام کیا کھلی کچہری میں نمبرداران چوہدری خلیل،رائے احمد علی مارتھ سمیت سائیلین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ڈی ایس پی مسعود نذیر نے سائیلین کے مسائل سن کر ان کے حل کیلئے فوری احکامات بھی جاری کئے تھانہ ماموں کانجن کے عملہ کو ہدایات جاری کی گئی کہ سائیلین کےمسائل سن پر میرٹ کی بنیاد پر فوری حل کئے جائیں،غفلت برتنے والے افسران کیخلاف کاروائیاں کی جائینگی ایس ایچ او ملک اسد اللہ کو تمام چکوک میں ٹھیکری پہرہ لگوانے کے بھی احکامات جاری کئے ڈی ایس پی مسعود نذیر کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب پولیس کے احکامات پر تحصیل بھر کے تمام تھانوں میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے تاکہ عوام کے مسائل جلد سے جلد حل کئے جا سکے
