فیصل آباد(اشرف سندھو سے )شہرکے ممتاز ڈاکٹر اور ان کی اہلیہ کی طرف سے الخدمت انورنذیرہسپتال کو 25لاکھ مالیتی ڈائیلیسز مشین کاعطیہ۔ ڈینٹل سرجن ڈاکٹر عبدالحئی رانا اوران کی اہلیہ گائناکالوجسٹ ڈاکٹر روحینہ حئی نے الخدمت انور نذیر ہسپتال فیصل آباد کا دورہ کیا۔چیئرمین ڈاکٹر شفقت جاوید اور ڈپٹی چیئرپرسن میڈم میمونہ روحی نے انہیں ہسپتال کی رفاہی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ہسپتال جلد اپنے ڈائیلیسز سنٹر کا آغاز کر رہا ہے۔ مہمانوں نے فری آئی سرجیکل کیمپ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور علاقہ کے سفید پوش طبقے کیلئے ہسپتال کی طرف سے فراہم کردہ معیاری سروسز کی تحسین کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالحئی رانا اور بیگم ڈاکٹر روحینہ حئی نے اپنی جانب سے ڈائیلیسز سنٹر کی ایک ڈائیلیسز مشین کیلئے بطورعطیہ 25 لاکھ روپے روپے کا چیک ڈاکٹر شفقت جاوید اور میڈم میمونہ روحی کو پیش کیا۔ ڈاکٹر عبدالحئی رانا اور بیگم ڈاکٹر روحینہ حئی نے صحت کے شعبے نمایاں خدمات سرانجام دینے پر اسپتال کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کو نہایت کم نر خ پر جبکہ مستحق اور غریب افراد کو مفت ادویات اور صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے شہرکے مخیرحضرات سے اپیل کی کہ وہ بھی ہسپتال کا دورہ کریں اوردیکھیں الخدمت انورنذیر ہسپتال غریب اور مستحق مریضوں کی خدمت میں دن رات مصروف عمل ہے۔ انہوں نے نئی بلڈنگ اورڈائیلیسز سنٹر کے لئے شہرکے مخیرحضرات سے ایپل ہے کہ وہ آگے بڑھ چڑھ کراس کارخیرمیں اپناحصہ ڈالیں جس سے غریب اور مستحقین اس سہولت سے فیض یاب ہوسکیں۔
