درس قرآن و حدیث کا انعقاد  پاکستان مرکزی مسلم لیگ پی پی 112 فیصل آباد

درس قرآن و حدیث کا انعقاد پاکستان مرکزی مسلم لیگ پی پی 112 فیصل آباد

محترم حق نواز صاحب، جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ سٹی فیصل آباد، کی قیادت میں پی پی 112 کے علاقے نگہبان پورہ میں درس قرآن و حدیث کا بابرکت سلسلہ جاری ہے۔ اس درس میں حق نواز صاحب نے قرآن و حدیث کی روشنی میں اسلامی تعلیمات اور معاشرتی مسائل پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور علم دین حاصل کرنے کی سعادت حاصل کی۔ حق نواز صاحب نے درس کے دوران قرآن کریم کے اہم پیغامات کو عام فہم انداز میں بیان کیا اور لوگوں کو اسلامی احکامات پر عمل کرنے کی تلقین کی۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے اس اقدام کو علاقے میں بے حد سراہا گیا، اور درس و تدریس کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے تاکہ معاشرتی اصلاح اور اسلامی شعور کو فروغ دیا جا سکے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے