ماموں کانجن،سابق صوبائی وزیر ہمائیوں اختر خان صدر پنجاب پولٹری ایسوسی ایشن کی  تقریب تقسیم انعامات میں شرکت

ماموں کانجن،سابق صوبائی وزیر ہمائیوں اختر خان صدر پنجاب پولٹری ایسوسی ایشن کی تقریب تقسیم انعامات میں شرکت

ماموں کانجن(کاشف نواز)تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائیرسکینڈری 509گ ب میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر ہمائیوں اختر خان،چوہدری عثمان کاہلوں صدر پولٹری ایسوسی ایشن پنجاب تھے ہمائیوں اختر خان اور چوہدری عثمان کاہلوں ،عبدالستار قیصر نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کی ترقی کی ضامن ہے تعلیم وہ زیور ہے جوانسان کا کردار سنوارتی ہے بہت جلد ماموں کانجن میں ایک انسیٹیوٹ قائم کیا جائیگا جس میں آئی ٹی سمیت تمام شعبہ جات میں پڑھایا جائیگا اور ہم امید کرتے ہیں ادارہ سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے آئندہ بھی تعلیمی میدان میں اچھی کارکردگی دیکھائے گا طلبہ نےمختلف موضوعات پر تقاریر اور ٹیبلو بھی پیش کئے پرنسل سکول فرخندہ خورشید اور جملہ سٹاف کو اچھی کارکردی پر خراج تحسین بھی پیش کیا گیا آخر میں پوزیشن ہولڈ طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کئے گئےسابق صوبائی وزیر نے سکول میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگوانے کا وعدہ بھی کیا

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے