فیصل آباد( سٹاف رپورٹر ڈاکٹر محمد رفیق شاہ) ایف ڈی اے کے زیر اہتمام جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے نعتیہ مشاعرہ ایف ڈی اے کمپلیکس کے کانفرنس روم میں منعقدہوا جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے دلاور خاں چدھڑ، چیف انجینئر مہر ایوب، ڈائریکٹر فنانس یاسر اعجاز چٹھہ دیگر افسران،سٹاف اور مختلف شعبوں کے شہری موجود تھے۔ مشاعرہ کے دوران شہرکے نامور شعراء کرام نے نعتیہ کلام پیش کیا اور حاضرین کے قلوب و اذہان کو نورمحمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیمنور کیا۔ نقابت کے فرائض معروف شاعر شہزاد بیگ نے ادا کئے جبکہ تلاوت کلام پاک کی سعادت ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل دلاور خاں چدھڑ نے حاصل کی۔ جن شعراء کرام نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور گلہائے عقیدت پیش کئے ان میں شہزاد بیگ، ر…
