جماعت اسلامی نے عیدمیلادالنبی ؐ کے موقع پر بیرون چنیوٹ بازارخیرمقدمی کیمپ لگایا

جماعت اسلامی نے عیدمیلادالنبی ؐ کے موقع پر بیرون چنیوٹ بازارخیرمقدمی کیمپ لگایا

فیصل آباد( اشرف سندھو سے ) جماعت اسلامی نے عیدمیلادالنبی ؐ کے موقع پر بیرون چنیوٹ بازارخیرمقدمی کیمپ لگایا جس میں جلوسوں میں شرکت کرنے والے شہریوں کیلئے ٹھنڈے پانی کا بھی بندوبست کیاگیا۔کیمپ کاافتتاح ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے کیا۔اس موقع پر شہریوں کی کثیرتعداد نے جماعت اسلامی کی جاری ممبرشپ مہم میں دلچسپی کااظہارکرتے ہوئے جماعت اسلامی کی ممبرشپ بھی حاصل کی۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے محبوب الزماں بٹ نے کہاکہ نبی اکرم ؐکی سیرت مبارکہ پرعمل پیرا ہوکرہی معاشرے میں حقیقی انقلاب اورنسل نوکی آبیاری کی جاسکتی ہے۔جماعت اسلامی وطن عزیزمیں اسی انقلاب کیلئے جدوجہد کررہی ہے جس کا آغاز چودہ سوسال پہلے نبی اکرم ؐنے کیاتھا۔آپ سے محبت کاتقاضاہے کہ ہم اپنی زندگیاں ان کی بتائی ہوئی تعلیمات کے مطابق بسر کریں۔انہوں نے کہاکہ سیرت مصطفیؐ کو اپنانے سے ہی پاکستان ایک اسلامی فلاحی مملکت بن سکے گا۔ پیغمبر مصطفیؐ کی تعلیمات کو سامنے رکھتے ہوئے عوام میں محبت عام کرنے اورنفرتیں ختم کرنے کیلئے معاشرے کے ہرفردکو عمل کے میدان میں اترنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ نظام مصطفیؐ کے نفاذ سے ہی ہمارے تمام مسائل حل ہوں گے۔ حضورنبی آخرالزماں ؐ جو نظام لے کرآئے اس کے عملی نفاذ تک وطن عزیز بحرانوں سے آزاد نہیں ہوسکتا۔ حکمران اس نظام کوعملی طور پر نافذ کریں اورعوام اپنی زندگیوں میں اس کواپنائیں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے