گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کے میڈیا سیل کی انٹرنیز طالبات کی "منی سٹوڈیو” کی تربیت مکمل کرنے پر سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کے میڈیا سیل کی انٹرنیز طالبات کی "منی سٹوڈیو” کی تربیت مکمل کرنے پر سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

فیصل آباد گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کے میڈیا سیل کے زیر اہتمام میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز اور میڈیا سیل کی انٹرنیز طالبات کی "منی سٹوڈیو” کی تربیت مکمل کرنے پر سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظل ہما نازلی نے کی۔ تقریب کے مہمانان اعزاز سینئر پروڈیوسرریڈیو پاکستان عمران حسن اور پاکستان ٹیلی ویژن نیوز کے بیورو چیف حافظ محمد علی عابد تھے۔


تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر ظل ہما نازلی نے کہا کہ طالبات کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے اور عملی میدان میں بہتر کارکردگی کے لیے انہیں پریکٹیکل تربیت کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالبات مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں اور اس طرح کی تربیتی سرگرمیاں ان کی عملی مہارتوں میں اضافے کا باعث بنیں گی۔


ڈاکٹر عمارہ جاوید نے وائس چانسلر اور کورس کے ٹرینر مدثر مجید کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر طالبات کی بنائی گئی ویڈیوز بھی پیش کی گئیں، جنہیں وائس چانسلر نے سراہا اور طالبات کی محنت اور قابلیت کی تعریف کی۔


تقریب میں کوآرڈینیٹرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر صائمہ اکرم، کوآرڈینیٹر ہیومینیٹیز اینڈ لینگویجز ڈاکٹر رخسا نہ بی بی، اور شعبہ اردو کی انچارج ڈاکٹر صدف نقوی نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر کامیاب طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے