چناب کلب میں 12 ربیع الاول کے موقع پر صدرانجمن اسلامیہ کے زیر اہتمام محفل کا انعقاد

چناب کلب میں 12 ربیع الاول کے موقع پر صدرانجمن اسلامیہ کے زیر اہتمام محفل کا انعقاد

فیصل آباد۔ ( ) چناب کلب میں 12 ربیع الاول کے موقع پر صدرانجمن اسلامیہ پرویزخالدشیخ ،سیکرٹری چناب کلب مہرعبدالروف، امیدوارسیکرٹری ڈاکٹرعمران،معروف سماجی شخصیت حاجی محمدالیاس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضورنبی آخرالزماں جو نظام لے کرآئے اس کے عملی نفاذ تک وطن عزیز بحرانوں سے آزاد نہیں ہوسکتا۔مصطفوی تعلیما ت پر عمل پیر ا ہو کر مسلمان آج اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں جشن آمد رسولۖ کاتقاضاہے کہ ہم اپنی زندگیاں نبی اکرم کی تعلیمات کے مطابق بسرکریں سیرت مصطفی کواپنانے سے ہی معاشرے میں امن آئے گا عالم اسلام کو چاہیے کہ ہرمقا م پر نبی کریم کی سیرت، تعلیم اورتاریخ کی نمائندگی اورترجمانی کرے۔نبی کریم ۖ کو تمام جہا نو ں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا ہے۔

نبی کریم ۖ کی ولادت کی خوشیاں منانے والے دنیا و آخر ت میں سرخروہوں گے۔انھوں نے مزیدکہا کہ ماہ ربیع الاول میں پورا عالم اسلام نبی کریم ۖ کی ولادت کی خوشی میں مسرور ہوتا ہے میلاد شریف پر خوشیاں منانے والوں کو دائمی مسرتیں نصیب ہوتی ہیں۔پیارے آقا ۖ کی سیرت پاک کی روشنی میں ہمیں اپنی زندگیوں کو ڈھالنا ہوگا تقریب کے اختتام پر ملکی ترقی سلامتی و استحکام، ملکی معاشی مشکلات کے جلد حل اور پاکستان میں نظام مصطفی ۖ کے عملی نفاذکیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے