گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد کیا گیا

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد کیا گیا

فیصل آباد گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ روح پرور محفل یونیورسٹی کے مرکزی ہال میں منعقد ہوئی، جہاں بڑی تعداد میں طالبات، اساتذہ، الومنائی اور سابقہ فیکلٹی نے شرکت کی۔ محفل میلاد کی مہمان خصوصی یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظل ہما نازلی تھیں، جنہوں نے اپنی موجودگی سے محفل کو چار چاند لگا دیے۔

محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد بارگاہِ رسالت ﷺ میں درود شریف اور حمدیہ کلام پیش کیے گئے۔ حاضرین نے دلجمعی سے شرکت کی اور نعت رسول مقبول ﷺ پیش کرنے والے طالبات کو خصوصی داد دی۔ اس موقع پر سیرت النبی ﷺ پر بھی روشنی ڈالی گئی، جس میں رسول کریم ﷺ کی زندگی کے اہم پہلوؤں اور ان کی تعلیمات پر گفتگو کی گئی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظل ہما نازلی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ ﷺ کی سیرتِ طیبہ ہم سب کے لیے بہترین نمونہ ہے اور ہمیں اپنی زندگیوں میں ان کی تعلیمات کو اپنانا چاہیے۔ انہوں نے یونیورسٹی کی ترقی اور طالبات کی تعلیمی و اخلاقی تربیت کے حوالے سے اپنی کاوشوں کا ذکر کیا۔

محفل میلاد کے اختتام پر خصوصی دعا کی گئی جس میں ملک پاکستان کی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کے لیے اللہ تعالیٰ سے استغاثہ کیا گیا۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے