وزیرا عظم شہباز شریف کی میاں  نواز شریف سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

وزیرا عظم شہباز شریف کی میاں  نواز شریف سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

لاہور:وزیرا عظم  شہباز شریف کی میاں  نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے، اس میں  اہم امور پر گفتگو ہوئی ہے۔ 

ذرائع مسلم لیگ ن کے مطابق  وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا رائیونڈ میں نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔

میاں نواز شہباز کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ امریکہ  کے ایجنڈے کے حوالے سے  تفصیلی گفتگو کی اوراس کے علاوہ   ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

میاں نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی اس  ملاقات میں مجوزہ آئینی ترمیمی پیکیج پر مشاورت بھی کی گئی۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے