پی ٹی آئی کےجلسے کا مقام تبدیل اجازت بھی مل گئی

پی ٹی آئی کےجلسے کا مقام تبدیل اجازت بھی مل گئی

لاہور:پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت مل گئی ہے اس کے ساتھ جلسے کا مقام بھی تبدیل کردیاگیاہے۔ ڈی سی لاہور نے پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسے کی اجازت دے دی۔

 لاہور میں مینار پاکستان کی بجائے جلسہ کاہنہ مویشی منڈی میں کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔  ڈی سی لاہور کچھ دیر میں باقاعدہ این او سی جاری کریں گے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے ساتھ لاہور میں جلسہ عام کے حوالے سے ایس او پیز طے ہونے کے بعد اجازت دینے کا فیصلہ ہوا ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے