ایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن الیاس بیگ نے منشیات فروشوں کے خلاف گرد گھیرا تنگ کر دیا

ایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن الیاس بیگ نے منشیات فروشوں کے خلاف گرد گھیرا تنگ کر دیا

ماموکانجن (کاشف نواز)
ایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن الیاس بیگ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ایس ایچ او الیاس بیگ نے ایک ہی روز 3منشیات کے مقدمات درج کرلیے تھانہ ماموں کانجن میں درج منشیات مقدمات میں دو9c اور ایک شراب کی چالو بھٹی پکڑے جانے کا مقدمہ درج ہوا۔نائن سی مقدمات میں ملزمان مستان شاہ اور یسین نامزد ہوئے۔ملزمان کی تحویل سے 3کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی۔ایس ایچ او الیاس بیگ نے چک497گ ب بستی لال شاہ میں شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی۔ملزم علی احمد کی تحویل سے 350لیٹر شراب اور سامان برآمد کرلیا گیا۔ملزم علی احمد کے خلاف مقدمہ نمبر848/24درج کرلیاگیا۔ایس ایچ او الیاس بیگ نے کہاکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے،شہری منشیات فروشی کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوں،منشیات فروشوں کی اطلاع دینے والے افراد نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے