فیصل آباد( ڈاکٹر محمد رفیق شاہ)کمشنر فیصل آباد سلوت سعید سے کم عمر ترین ورلڈ مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل مرحومہ ارفع کریم رندھاوا کے والد نے ملاقات کی۔ کرنل(ر)امجد کریم رندھاوا نے کمشنر کو ارفع کریم کی زندگی پر تحریر کردہ کتاب پیش کی۔کمشنر نے ارفع کریم کی انفارمیشن ٹیکنالوجی میں گرانقدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے میدان میں ارفع کے خوابوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ڈویژنل انتظامیہ موثر اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ طالب علموں کو ارفع کے مشن سے آگاہی کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔فیصل آباد کو آئی ٹی سٹی اور شہر میں یونیورسٹی بنانے کے لئے کام کیا جارہا ہے۔
