سمندری: انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی کا اجلاس صدر چوہدری طارق جاوید جٹ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں آڑھتیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر چوہدری طارق جٹ نے میڈ یا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی فیصل گجر کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے سبزی منڈی بحران کا شکار ہوچکی ہے، کرپشن کا بازار گرم ہونے کی وجہ سے ہر آڑھتی پریشانی کا شکار ہے منتھلی نہ دینے پر آڑھتیوں کو نوٹس بھیجوکر تھرڈ کیا جارہا ہے کہ آپ کی دکان بند کردی جائے گی بھاری جرمانے کیے جائینگے منڈی کوسیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے رکشہ سٹینڈ میں تبدیل کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے وہاں پیدل چلنا بھی محال ہوچکا ہے، 30،60،100روپے پھڑی والوں سے ناجائز وصول کیا جار ہا ہے جو پیمرا کے قوانین کی مسلسل خلاف ورزی ہے، پھڑی لگانے والوں سے بھتہ وصول کرنا اور ان کو لائنسس جاری کرکے آڑھتیوں کو پریشان کیا جارہا ہے چائے والے مزدور سے لیکر آڑھتی تک پیسے نہ دینے والوں کیلئے مشکلات کھڑی کی جارہی ہے،سیکرٹری کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے منڈی میں صفائی کی ابتر صورتحال سے منڈی میں بدبو اور بیماریاں پھیل رہی ہے،ٹرانسفارمر کی تنصیب نہ کروانا سیکرٹری کا آڑھتیوں کے ساتھ سوتیلی ماں والاسلوک کی بدترین مثال ہے، انجمن آڑھتیوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب،کمشنر فیصل آ باد، ڈی سی فیصل آ باد، سیکرٹری مارکیٹنگ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ فیصل گجر کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ہمارا کاروبار شدید مشکلات کا شکار ہیں ہماری اپیل ہے کہ موجودہ سیکرٹری کو فی الفور تبدیل کرکے قانونی کاروائی کی جائے اور ملوث عملہ کے خلا ف کاروائی کی جائے جو روزانہ کی بنیاد پر سبزی منڈی سے پیسے وصول کررہا ہے تاکہ آڑھتیوں کی مشکلات کا خاتمہ ہوسکے۔
