فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال میں تقریب ،سانحہ APS شہداء کو خراج عقیدت

فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال میں تقریب ،سانحہ APS شہداء کو خراج عقیدت

فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال میں تقریب ،سانحہ APS شہداء کو خراج عقیدت ۔ ۔۔ سانحہ APS نے قوم کو متحد کیا ، شہداء کو نہیں بھولیں گے ، طلباء و اساتذہ کی بہادری کو سلام ، برگیڈئیر (ر)ملک فاروق اعظم کا اظہار خیال ۔۔ فیصل آباد (رمضان ناصر) فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال نثار کالونی فیصل آباد کے ایڈمنسٹریٹر برگیڈیئر (ر) ملک فاروق اعظم نے سانحہ APS کے 10برس مکمل ہونے پر اپنے ایک پیغام میں کہاہے کہ سانحہ APS پاکستان کی تاریخ کا ایک ناقابل فراموش سانحہ ہے ۔ 16دسمبر 2014کو بزدل اور بے رحم دہشتگرد آرمی پبلک سکول پشاور کے احاطے میں گھس کر تباہی وبربادی کرتے ہوئے 144معصوم جانوں کو ہم سے ہمیشہ کیلئے جدا کرگئے تھے۔ اس حیوانیت کا شکار ہوکر شہید ہونے والوں میں سے اکثریت کمسن بچوں کی تھی ۔ جوکہ بہت ہی کم عمری میں ہمیں غمگین کرکے دنیاسے چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم ہمارے بچوں طلباء وطالبات و اساتذہ کی بہادری کو سلام اورانہیں خراج تحسین ، خراج عقیدت اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں اور پاکستان کی سکیورٹی فورسزکی بہادری کوخراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ آیئے آج ہم ایک پُرامن اور محفوظ پاکستان کی تعمیر کیلئے اپنے عزم کا عائدہ کریں کہ کسی معصوم کو دوبارہ ظلم وبربریت سے نقصان نہ پہنچے اوردہشت گردوں کو ناانصافی کی کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم بزدل دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ سانحہ APS ایک ایسا دل سوز واقعہ تھا جس کی یاد ایک دہائی سے ہمارے دلوں کو مضطرب کررہی ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے