چناب کلب میں 12 ربیع الاول کے موقع پرکیک کٹنگ اور تحفظ ختم نبوت تقریب

چناب کلب میں 12 ربیع الاول کے موقع پرکیک کٹنگ اور تحفظ ختم نبوت تقریب

فیصل آباد۔(رانا اظہر نواز سے) چناب کلب میں 12 ربیع الاول کے موقع پرکیک کٹنگ اور تحفظ ختم نبوت تقریب سے خطاب کرتے صدرانجمن اسلامیہ پرویزخالدشیخ وسیکرٹری چناب کلب مہرعبدالروف کہا کہ دین اسلام کی اساس و بنیاد ہے اس پر ایمان لائے بغیر کوئی بھی انسان مسلمان نہیں بن سکتا۔ موجودہ حالات کے پیش نظراسلام وپاکستان کی خدمت کرنے کے لیے صحابہ کرام واہلبیت اطہار علیہم الرضوان کے نقش قدم پر چلنا ہوگا۔عدمِ اتفاق کی وجہ سے آج امت مسلمہ زبوں حالی کا شکا رہے۔امور سلطنت کو چلانے کے لیے آپ رضی اللہ تعالی عنہ کی زندگی حکمرانوں کے لیے آئیڈیل اور روشن ستارہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ و دفاع کے لئے جانی و مالی قربانیاں دینے والے عظیم مجاہد تھے جنہوں نے اپنے خون سے ختم نبوت کا دفاع کیا ۔07 ستمبر1974 اہلیان پاکستان کے تاریخی دن تھا جب قومی اسمبلی نے غداران ختم نبوت وناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم اور غداران پاکستان مرزائیوں, قادیانیوں اور لاہوریوں کو بالاتفاق کافر مرتد قرار دیا تھا اور انگریز کے پیدا کردہ عیار گروہ قادیانیوں کو کافر قرار دینے والی اسلامیہ جمہوریہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اراکین اسمبلی ، معزز علما کرام ، اس وقت کے وزیراعظم جناب ذوالفقار علی بھٹو سمیت کردار ادا کرنے والے دیگر تمام افراد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اس عظیم دینی فریضہ پر دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی انہیں اجر عظیم سے نوازے ۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے