’ہیلو، یہ یاسمین کی وائس میل ہے۔ پلیز کوئی میسج مت چھوڑیں کیونکہ میں نہ تو اسے سنوں گی اور نہ ہی آپ کو واپس کال کروں گی۔‘
بدقسمتی سے یہ میرے فون کے وائس میل پر لگا پیغام نہیں ہے مگر یہ ’جنریشن زی‘ اور ’ملینیئلز‘ کے وائس میل پر لگا پیغام ہو سکتا ہے۔
(سادہ الفاظ میں جنریشن زی یا نئی نسل میں وہ نوجوان آتے ہیں جو نوّے کی دہائی کے وسط یعنی 1995 سے لے کر 2000 کی دہائی کے آخر یعنی 2010 تک پیدا ہوئے۔ جبکہ ملینیئلز سے مراد جنریشن زی سے پچھلی نسل ہے جو اسّی کی دہائی کے اوائل یعنی سنہ 1980 سے لے کر نوّے کی دہائی کے وسط یعنی سنہ 1995 تک پیدا ہوئی۔)
ایک حالیہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 18 سے 34 سال کی عمر کے افراد میں سے کوئی ایک شخص بھی فون کالز کا جواب نہیں دیتا۔