ماموں کانجن (کاشف نواز) تیسری سالانہ عظیم الشان محفل عاشقان رسول اللّٰہﷺ ختم نبوت چوک میں منعقد ہوئی، نقابت کے فرائض انجام دے علاقہ کی ہر دلعزیز آواز راشد ارباز قصوری جس میں ملک پاکستان کے نامور قاری محمد عامر مدنی نے تلاوت قرآن مجید پیش کی نعت رسول اللّٰہﷺ پڑھنے کی سعادت حاصل کی حافظ احمد رضا قادری مہران علی قادری فیضان علی اور محمد شہباز فریدی نے ہدیہ نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کیے اور آخر میں ملک پاکستان کے نامور خطیب حافظ حفیظ الرحمان رضوی قادری خلیفہ مجاز بریلوی شریف انڈیا نے آقا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالی کہ ان دنیا میں تشریف آوری عالم اسلام کے لیے بہترین نمونہ زیر صدارت پیر ڈاکٹر زاہد اقبال عادل اور مہمان خصوصی چوہدری عثمان کاہلوں، چوہدری رضوان کاہلوں اور چوہدری صلابت گجر نے شرکت کی محمدی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین محمد اشرف محمدی چوہدری ندیم اقبال جٹ جٹ فیڈریشن مدینہ منورہ ملک عمر حبیب حافظ وقار انصاری محمد عمران انصاری محمد عرفان انصاری کی زیرنگرانی محفل پاک کا انعقاد کیا گیا عاشقان رسول اللّٰہﷺ کی کثیر تعداد نے شرکت کی آخر میں عاشقان رسول اللّٰہﷺ کے لیے لنگر کا اہتمام کیا گیا
